Posts

Showing posts from August, 2024

زائرین/ بس حادثہ

Image
  "زیارتوں کیلئے کربلاجانے والے پاکستانی زائرین کی بس ایران میں حادثے کا شکار ہوگئی" کوئٹہ(سچ کوئٹہ نیوز)کے صوبہ یزد میں لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، 35 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے'حادثہ گزشتہ رات 09:54 منٹ پر شہر یزد سے 20 کلومیٹر دور دھشیر-تفت کے علاقے میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق: حادثہ تیزرفتاری اور بریک میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا'خاتم الانبیاء ہسپتال ابرکوہ، شہید بہشتی ہسپتال تفت اور شہید رہنمون ہسپتال یزد میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

کوچ حادثہ

Image
  اسلام آباد سے کوئٹہ آنے والی اے کے موورز کمپنی کی کوچ قلعہ سیف اللہ کے قریب حادثے کا شکار ، متعدد مسافر زخمی ہوئے جنہیں، ڈی ایچ کیو ہسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا گیا۔

کوئٹہ بجلی بندش

 کوئٹہ: سات، آٹھ اور 9 اگست کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی  کوئٹہ (کوئٹہ نیوز) کوئٹہ الیکٹرکسپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوںپرترقیاتی کاموں اور بجلی کھمبوں کے شفٹنگ کاکام کیاجارہاہے ۔ اس سلسلے میں 7اگست سے 9اگست تک (روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے اے ون سٹی، ہزارہ ٹاون، کرانی، سریاب ون، سریاب ٹو، جڑسا، اولڈلیاقت بازار، اولڈاورنیوجان محمد، خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، منی مارکیٹ، سیٹلائٹ ٹاون فیڈروں سے صبح7بجے سے 11بجے تک جبکہ 220Kvکوئٹہ انڈسٹریل گرڈکے پشتون آباد ایکسپریس، ایسٹرن بائی پاس، شوکت، شاہنواز،اولڈاورنیو پشتون آبادفیڈروں سے بھی 7اگست تا 9اگست (روزانہ) صبح7بجے سے 11بجے تک بجلی بندرہے گی۔ دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کی جانب سے8اگست (بروزجمعرات)صبح6بجے سے 10بجے تک220Kvٹرانسمیشن لائن پر ضروری مرمتی کام کیاجائے گااوراس دورانیہ میں220KVسبی ۔ کوئٹہ سرکٹ کی بندش سے تقریباً 100میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔علاوہ ازیں نئے تعمیر ہونے والے علی زئی۔برشو...

بنگلادیش اپڈیٹ

Image
 دنیابنگلادیش میں پرتشدد مظاہرے: وزیراعظم شیخ حسینہ نے استعفیٰ دیدیا، ملک چھوڑ کر بھارت پہنچ گئیں بنگلادیشی فوج نے وزیراعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی  ملک میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ان میں سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر ملک چھوڑ گئیں۔ بھارت میں موجود بنگلادیشی ہائی کمیشن نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ واجد بھارتی شہر اگرتلہ پہنچی ہیں اور بھارت انہیں محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی فوج نے وزیراعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔  خبر ایجنسی کے مطابق اس وقت بنگلادیشی آرمی چیف سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کر رہے ہیں، آرمی چیف جنرل وقار الزمان کی بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) سمیت بڑی سیاسی جماعتوں سے بات چیت جاری ہے۔  گزشتہ روز فوجی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے بنگلادیش کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقار الزماں نے کہا تھا کہ فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے ا...