Posts

Showing posts from July, 2024

بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

Image
  کوئٹہ، جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔  کوئٹہ   کوئٹہ میں جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ نے اندھے قتل کیسز کا سراغ لگاتے ہوئے ملزمان کوگرفتا ر کرکے لیا پولیس کے مطابق ڈیڈھ سال قبل بروری میں گھر سے ملنے والی سبزی فروش کی لاش کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتول کے بیٹے حیات خان کو بھی گرفتار کر لیا قتل کی وجہ جائیداد کا تنازع بتایا جاتا ہے ۔

بلوچستان: پشین میں لیویز چوکی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بح

Image
   ضلع پشین میں لیویز چوکی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو لیویز اہلکار جاں بحق ہوگئے، لیویز اور پولیس نے شہر بھر کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ لیویز حکام کے مطابق پشین کے علاقے کلی ملیزئی روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے لیویز چوکی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے دو لیویز اہلکار یاسر الیاس اور عبدالقدیر جاں بحق ہوگئے۔ خیبر: پولیس ناکے پردہشت گردوں کا حملہ، 1 اہلکارسمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد لیویز اور پولیس نے شہر بھر کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، ڈاکٹروں نے بتایا کہ دونوں اہلکاروں کو 3-3 گولیاں لگی ہیں۔ حکومت بلوچستان نے پشین لیویز چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیویز چیک پوسٹ پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

کوئٹہ کے شہری احتجاج سے تنگ آگئے

Image
  کوئٹہ:ہر روز کے احتجاج اور دکانوں کو نقصان پہنچانے سے تنگ آکر، سریاب کی تاجر برادری کی انتظامیہ سے احتجاج ختم کرانے کی اپیل تفصیلات کے مطابق سریاب کی تاجر برادری اور عوام الناس نے کئی دن سے راستوں اور کاروبار کی بندش پر ایس ایس پی کوئٹہ، ڈی آئ جی کوئٹہ اور وزیر داخلہ سے اپیل  تاجر برادری اور عوام الناس کا کہنا ہے کہ خدارا ! پچھلے پانچ سے چھ دنوں سے ہمارے سریاب روڈ کے کاروبار ممکل طور پر تباہ ہوگئے ہیں ، راستوں کی بندش سے ہر کوئی پریشان ہے، اور ہر روز کچھ آوارہ لڑکے آتے ہیں اور ہماری دکانیں بند کراتے اور دکانوں کو نقصان پہنچاتے ہیں  سریاب کی تاجر برادری اور عوام الناس کا کہنا ہے کہ اگر ہڑتال ہو تو پورا شہر میں ہڑتال ہونی چاہئے ، لیکن سریاب روڈ پر ان لوگوں کی ہر روز ہڑ تال اور روڈ بلا ک سے ہم تنگ آچکے ہیں۔ لہذا تاجر برادری اور عوام الناس مطالبہ کرتے ہیں وزیر داخلہ سے کہ انکے خلاف کارروائی کرکے احتجاج ختم کرایا جائے، یا پھر احتجاج کو پر امن رکھا جائے جس سے کسی کے کاروبار کو نقصان نہ پہنچے، تاکہ ہم لوگوں کو اپنا کاروبار کرسکیں۔

آپریشن کے پیسے بل میں جمع کرانے پر دلبرداشتہ ہوکر نالے میں کودنے والی خاتون کی لاش مل گئی

Image
گجرانوالہ میں آپریشن کے پیسے بل میں جمع کرانے پر دلبرداشتہ ہوکر نالےمیں کودنے والی خاتون کی لاش مل گئی۔ گجرانوالہ میں آپریشن کے پیسے بجلی کے بل میں جمع کرانے پر مریضہ دلبرداشتہ ہوگئی اور نالے میں چھلانگ لگادی تھی جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن گزشتہ روز سے جاری تھا۔ گجرانوالہ: آپریشن کے پیسے بجلی بل میں جمع کرانے پر مریضہ دلبرداشتہ، نالے میں چھلانگ لگادی مذکورہ واقعہ شہر کے مکی روڈ پر پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی تھی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے بیٹی نے بچانے کی کوشش کی لیکن والدہ نالے میں کود گئیں۔ خاتون کے بیٹے عثمان کا کہنا تھا کہ جولائی کا بجلی کا بل 10 ہزار روپے آیا اور والدہ کے ہرنیہ کے آپریشن کے لیے جمع رقم سے بل جمع کرانا پڑا۔ بیٹے نے بتایاکہ پیسے بجلی بل میں خرچ ہونے پر والدہ دلبرداشتہ تھیں اور نالے میں چھلانگ لگا دی۔ 

گوادر دھرنا

Image
  مذاکرات کیلئے گوادر آؤ، گوادر جلسہ دھرنے میں تبدیل، ماہ رنگ بلوچ کا بلوچستان حکومت کو چیلنج گوادر (پ ر) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ راجی مچی (بلوچ قومی اجتماع) پدی زِر گوادر میں دھرنے کی صورت میں جاری ہے۔ اس سے قبل بلوچ راجی مچی صرف 28 جولائی کے دن ایک جلسے کی صورت میں ہونا تھا لیکن ریاستی جبر کے سبب ہم اسے پدی زِر گوادر میں ایک غیر معینہ مدت کے لیے دھرنے میں منتقل کر رہے ہیں۔ اس وقت گوادر میں کرفیو کے باوجودہزاروں لوگ بلوچ راجی مچی میں موجود ہیں جبکہ ہزاروں لوگوں کو تلار چیک پوسٹ پر روکا گیا ہے جو وہاں دھرنے کی صورت میں بیٹھے ہوئے ہیں۔  ریاست نے گزشتہ 48 گھنٹوں سے گوادر سمیت پورے بلوچستان میں قیامت برپا کی ہوئی ہے، نہتے عوام پر اندھا دھند فائرنگ، تشدد اور گرفتاریوں نے بلوچستان کو ایک مکمل جنگ زدہ خطے میں تبدیل کر دیا ہے۔ گوادر میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک مکمل بند ہیں اور مکمل کرفیو نافذ ہے۔ آج گوادر میں ایک طرف ریاستی جبر تو دوسری طرف نہتے اور پرامن عوام کا سمندر تھا، انتظامیہ اور حکومت نے لیویز اور پولیس...

اولمپکس: اٹلی کے اولمپک چیمپئن کو بیوی سے معافی کیوں مانگنا پڑ گئی؟

Image
  اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب کے دوران دریائے سین میں شادی کی انگوٹھی گرانے پر اولمپک چیمپئن ہائی جمپر کو بیوی سے معافی مانگنا پڑ گئی۔ اٹلی کے اولمپک چیمپئن ہائی جمپر گیانمارکو ٹمبیری پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں اپنے ملک کا جھنڈا تھامنے والوں میں سے ایک تھے۔ تقریب کا انعقاد دریائے سین میں ہوا اور ایتھلیٹس کشتیوں میں سوار تھے کہ اس دوران اولمپک چیمپئن سے شادی کی انگوٹھی گر گئی جس پر چیمپئن کو بیوی سے معافی مانگنا پڑ گئی۔ پیرس اولمپکس: اٹلی کے اولمپک چیمپئن کو بیوی سے معافی کیوں مانگنا پڑ گئی؟ فوٹو: سوشل میڈیا پیرس اولمپکس: اٹلی کے اولمپک چیمپئن کو بیوی سے معافی کیوں مانگنا پڑ گئی؟ فوٹو: سوشل میڈیا میڈیا رپورٹ کے مطابق اطالوی اسٹار نے سوشل میڈیا پر اپنی بیوی سے معافی مانگی اور تفصیلی پیغام میں لکھا کہ معذرت، ایک تو پانی بہت زیادہ تھا، میرا وزن بھی خاصا کم ہوا، جذبہ بھی بس سے باہر تھا، اس دوران یہ سب ہوا۔ ہائی جمپر نے کہا کہ میں نے انگوٹھی کو کشتی پر گرتے دیکھا اور اس کے بعد غائب ہو گئی، میرے خیال میں انگوٹھی کے گم ہونے کی اس سے اچھی جگہ کوئی اور نہیں ہو سکتی، یہ انگوٹھی اب ہم...

سپر میختر کوچ حادثہ

Image
  لورالائی ؛ پنجاب ملتان سے کوئٹہ آنے والی سپر میختر ڈائیو کو شینواری ہوٹل کے ساتھ خطرناک حادثہ پیش آیا، حادثہ میں 3 خواتین جاں بحق ، 16 افراد زخمی ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

بلوچستان اپڈیٹ

Image
  *بلوچستان کے مختلف شہروں میں روڈ بلاک اپڈیٹس* *مستونگ /////// `کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ` ۔۔۔۔۔ لکپاس ٹنل، اور میاں غنڈی ۔۔۔۔۔۔سونا خان ۔۔۔۔۔۔۔ ، اور تیرا میل دشت کے مقام پر سبی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے*   *کوئٹہ کراچی روڈ مکران زیرو پوائنٹ وندر وغیرہ کے مقامات پر بند کردی گئی ھے: نوشکی ٹو کوہٹہ روڈ بھی سلطان چھڑائی کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا یے۔ فیملی والے نوشکی کے سفر سے گریز کریں*  *قلات مین آر سی ڈی شاہرہ آغا عبدالکریم خان ہسپتال کے ایریا میں مکمل بند *گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔* *نوشکی ٹو کوئٹہ روڈ سلطان چھڑائی کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا یے۔ فیملی والے نوشکی کے سفر سے گریز کریں۔* *قلات مین آر سی ڈی شاہرہ آغا عبدالکریم خان ہسپتال کے ایریا میں مکمل بند گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

پیرس اولمپکس

Image
اولمپکس میں پاکستانی شوٹرز کا امتحان آج سے شروع ہوگا، دن 1 بجکر 30 منٹ پر گلفام جوزف 10 میٹر ائیر پسٹل جبکہ سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ پر کشمالہ طلعت ویمن 10 میٹر ائیر پسٹل میں ایکشن میں ہوں گی۔ دوسری جانب پیرس اولمپکس میں شریک پاکستانی دستے کے اعزاز میں پاکستانی سفارت خانے میں تقریب منعقد کی گئی جہاں وفاقی وزیر آئی پی سی رانا ثنا اللہ بھی مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب میں پاکستانی ایتھلیٹس ارشد ندیم، فائقہ ریاض، احمد درانی اور جہاں آرا نبی نے شرکت کی۔

کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ

Image
  کوئٹہ، ریڈزون کے اطراف میں کنٹینر رکھ کر بھاری نفری تعینات کردی گئی، دفعہ 144 نافذ کوئٹہ (نیوز) ضلعی انتظامیہ نے احتجاج اور ریلی کے پیش نظر ریڈ زون کے اطراف میں کنٹینر کھڑے کر کے بھاری نفری تعینات کر دی  ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ میں دفعہ 144نافذ ہے اور کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج اور ریلی کی اجازت نہیں ہے  تاہم اطلاعات ہیں کہ چند عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے حصول کیلئے احتجاج اور ریلی نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جو ریڈ زون کی جانب پیش قدمی کرے گئے جس کے پیش نظر ریڈ زون کے اطراف میں کنٹینر کھڑے کر کے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔ دوسری طرف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیرِ اہتمام گوادر میں 28 جولائی کو منعقد کئے جانے والی بلوچ راجی مچی کو حکومت بلوچستان نے اجازت دینے سے انکار کردیا  جبکہ حکومت بلوچستان نے کریک ڈاؤن کا بھی اعلان کردیا' گوادر جانے والی قومی شاہراؤں اور کوئٹہ ریڈ زون کو بھی کنٹینر اور خار دار تاروں کے ذریعے سیل کردیا گیا' مکران ڈویژن کے متعدد اضلاع بشمول گوادر میں انٹرنیٹ سروس بھی ڈاؤن۔

پیرس اولمپکس کی رنگارنگ افتتاحی تقریب، 205 ممالک کے دستوں کی دریائے سین میں کشتیوں پر آمد

Image
  پیرس کے مشہور دریائے سین پر رنگارنگ افتتاحی تقریب سے اولمپکس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، 205 ممالک کے دستوں کی کشتیوں کے ذریعے دریائے سین میں آمد ہوئی، پیرس اولمپکس کی مشعل بھی روشن کردی گئی۔ دنیائے کھیل کے سب سے بڑے میلے پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں خوبصورت مناظر اور دل کو چھو لینے والی موسیقی کی جھنکار کے ساتھ مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا اور فلم ٹائی ٹینک کا ٹائٹل سانگ گانے والی گلوکارہ سیلین ڈیان نے آواز کا جادو جگایا، افتتاحی تقریب میں 3 ہزار کے لگ بھگ فنکار پرفارم کر رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے دوران روایتی انداز میں مختلف ملکوں کے دستوں کی آمد ہوئی، ایک کشتی پر دیگر چار ملکوں کے دستوں کے ہمراہ پاکستانی دستے کی آمد ہوئی، پاکستانی دستہ نیوزی لینڈ، عمان، یوگنڈا اور ازبکستان کے ساتھ آیا۔ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں دستے کی آمد کے موقع پر پاکستان کیلئے میڈل کی سب سے بڑی اُمید جیولین تھروور ارشد ندیم نے پاکستانی پرچم تھاماہوا تھا، اُن کے ساتھ ایتھیلٹ فائقہ ریاض، سوئمرز جہاں آرا نبی، احمد درانی اور آفیشلز موجود تھے۔ پاکستانی شوٹر ز کشمالہ طلعت، گلفام جوزف اور جی ایم بشیر ایونٹ کے م...

کولا نیکسٹ کے مالک لا پتہ

Image
مشہور ہوتی پاکستانی برانڈ ہضم نہ ہوسکی کراچی: کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد کو دوست کے ساتھ منگل کی شام ماڑی پور روڈ سے نقاب پوش مسلح افراد نے ڈبل کیبن گاڑی میں اغوا کرلیا  دوست قیصر کو کچھ دوری پر اغوا کاروں نے چھوڑ دیا، اغوا کی درخواست کلری پولیس اسٹیشن میں جمع کروائی گئی تاہم پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی۔ 

محکمہ تعلیم بلوچستان

Image
 محکمہ تعلیم سکولز بلوچستان کی جانب سے گرم علاقہ جات میں گرمی کی شدت کیوجہ سے بلوچستان کے گرم اضلاع کے پبلک اور پرائیویٹ سکولوں کی چھٹیوں میں 15 اگست تک توسیع نوٹیفکیشن جاری

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

Image
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 19 جولائی کو ختم ہوئے ہفتے میں 36.81 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔ اس کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 جولائی تک 14 ارب 33 کروڑ ڈالر رہے۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 39.65 کروڑ ڈالر کم ہوکر 9.02 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.84 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.30 ارب ڈالر رہے۔ 

پیرس اولمپکس: پہلے فٹبال میچ میں شدید ہنگامہ آرائی، اسٹیڈیم خالی کرانا پڑ گیا

Image
  اولمپکس میں ارجنٹینا اور مراکش کے درمیان پہلا فٹبال میچ ہنگامہ آرائی کے سبب 4 گھنٹے میں مکمل ہوا جس میں مراکش کو فتح ملی۔ پیرس اولمپکس کے پہلے فٹبال میچ میں ارجنٹینا اور مراکش کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوگئی جس کے بعد اسٹیڈیم کو تماشائیوں سے خالی کراکے میچ مکمل کرا یا گیا تاہم ہنگامہ آرائی کی وجہ سے میچ 4 گھنٹے میں مکمل ہوا۔ پیرس اولمپکس میں فٹبال کا پہلا میچ مراکش اور ارجنٹینا کے درمیان ہوا، میچ میں مراکش نے وقفے وقفے سے 2 گول کرکے پوزیشن مضبوط حاصل کرلی، ارجنٹینانے 68 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ دو ایک کیا لیکن پھر 15 منٹ کا انجری ٹائم ملا جس پر ارجنٹینا نے ایک اور گول کرکے مقابلہ دو دو سے برابر کردیا۔

Health Department Quetta Jobs 2024

Image
  Quetta 2024 Health Department invites applications for job positions advertised in daily Other dated 25 July 2024 for following vacancies in Quetta, quetta Balochistan Pakistan. Molecular Biologist Lab Technician Supporting Staff and Microbiologist Persons with Mphil, Bachelor, Phd, Master and Matric etc. education can apply. Health Department latest Government Medical jobs and others can be applied till 10 August 2024 or as per closing date in newspaper ad. Read complete ad online to know how to apply on latest Health Department job opportunities.

کراچی: بلوچ کالونی پل پر آئل ٹینکر کار پر آگرا، ایک شخص جاں بحق، سڑک پر تیل پھیل گیا

Image
  : بلوچ کالونی پل کے قریب آئل ٹینکر نے گاڑی کو کچل دیا جس سے کار سوار جاں بحق ہوگیا جب کہ سڑک پر آئل پھیل گیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 3 گھنٹے بعد کرین کی مدد سے آئل ٹینکر کو اوپر اٹھاکر گاڑی کو نکالا گیا جب کہ کار میں موجود شخص کی لاش بھی نکال لی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹینکر کا انجن الگ ہونےکی وجہ سے ہوا، ٹینکر میں مٹی کا تیل ہے، تیل خالی کیے بغیر ٹینکر کی منتقلی سے حادثے کا خدشہ ہے، حادثے کے بعد ٹینکر سے تیل کا اخراج جاری رہا جس کے سبب بلوچ کالونی پل کے دونوں ٹریک کی روانی کو بند کردیا گیا ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ

Image
  سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2300 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔  ایک تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 52 ہزار 800 روپےکا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونا 1972 روپے اضافے سے 2 لاکھ 16 ہزار 735 روپےکا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 22 ڈالر اضافے سے 2413 ڈالرکا فی اونس ہے۔

بلوچستان پولیس

Image
  بلوچستان پولیس میں کانسٹیبل کی خالی آسامیوں کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں۔

Job Vacancies in Quetta

Image
  Sheikh Mohammad Bin Zayed Al Nahyan SMBZAN Institute of Cardiology invites applications for job positions advertised in daily Jang dated 24 July 2024 for following vacancies in Quetta, quetta Balochistan Pakistan. assistant hr specialized nurse paeds specialized nurse icu specialized nurse ccu electromedical supervisor registrar cardiac surgery blood bank supervisor civil engineer cardiac rehab nurse general staff nurse and specialized nurse er Preferred Education is Others, MBBS, B.E, MBA and Intermediate etc.

کوئٹہ /ژوب شاہراہ

Image
  کوئٹہ /ژوب شاہراہ پر ژوب کے قریب اسلام آباد جانے والی مسافر فیلڈر AWP 366 فیلڈر گاڑی کو مسلح ڈاکؤوں نے ڈرائیور کے ہاتھ پاؤں بندھ کر گاڑی ساتھ لے گئے   اگر کسی کو معلومات ہوں مندرجہ ذیل موبائل نمبر رابطہ کریں   0316 8109764

نیپالی ائیر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران پھسل کر تباہ، 5 افراد ہلاک

Image
نیپالی ائیر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران کھٹمنڈو میں پھسل کر تباہ ہو گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کھٹمنڈو ائیر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے سوریا ائیر لائن طیارے میں کریو ممبرز سمیت 19 افراد سوار تھے، حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ حادثے میں ابتدائی طور پر 5 ہلاکتوں کی اطلاعات ملی ہیں، فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جہاز کے کپتان منیش سکایا کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ طیارہ حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم ساؤتھ ایشیا ٹائمز کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے دوان پھسلن کے باعث حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوا۔ 

قدوس بزنجو کے دور میں بلوچستان میں 26 ارب 54 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

Image
بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے دور حکومت کے مالی سال 2022-23 کے دوران 26 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ مالی سال23-2022 کی آڈٹ رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کردی گئی، جس کے مطابق مالی سال 23-2022 میں بلوچستان حکومت کو کل 491 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ہوئی جبکہ حکومت نے 503 ارب 94کروڑ 41 لاکھ روپے کے اخراجات کیے جو کہ صوبے کی آمدن سے 12 ارب روپے سے زائد اخراجات ہیں۔  مالی سال 23-2022کے دوران صوبائی حکومت نے محکمہ پی ایچ ای، سی اینڈ ڈبلیو، لوکل گورنمنٹ اور آبپاشی کے لیے ترقیاتی مد میں نئی اسکیموں میں بجٹ کا 74 فیصد حصہ مختص کیا جبکہ دیگر شعبوں کے لیے ایک فیصد سے بھی کم ایلوکیشن رکھی گئی تاہم صوبے میں ترقیاتی کاموں کے لیے مختص رقم کا صرف 30 فیصد حصہ خرچ کیا گیا جو کہ انتہائی کم ہے۔  موصول ہونے والے آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی سال 23-2022 کے دوران بلوچستان میں 26 ارب 54 کروڑ 5 لاکھ 45 ہزار روپے کل مالی بے ضابطگیوں رپورٹ ہوئیں۔  آڈٹ کے دوران ایک کروڑ 7 لاکھ روپے کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا، ایک کیس میں 72 لاکھ 90 ہزار روپے کا فرا...

رواں برس 21 جولائی تاریخ کا گرم ترین دن رہا

Image
  رواں برس 21 جولائی تاریخ کا گرم ترین دن بن گیا۔ یورپی یونین کلائمیٹ مانیٹر کے مطابق 21 جولائی کو عالمی سطح پر اوسط درجہ حرارت 17.09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔  کلائمیٹ مانیٹر کے مطابق دنیا بھر میں 1940 سے رکھے گئے ریکارڈ میں یہ اب تک کا گرم ترین دن ہے۔ دنیا میں اس سے پہلے 6 جولائی 2023 کو گرم ترین دن کا ریکارڈ بنا تھاجب عالمی سطح پر اوسط درجہ حرارت 17.08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں گرم ہوتی آب و ہوا کی وجہ سے مستقبل میں گرمی کے نئے ریکارڈ بنیں گے۔

ڈاکٹر نے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے‘، خاتون سے آدھی رات کو ملاقات کے سوال پر خلیل الرحمان قمر کا جواب

Image
پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے آدھی رات کو خاتون سے ملاقات سے متعلق کہا ہے کہ انہیں ڈاکٹر نے 5 سال کے لیے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے۔ لاہور میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا میں نے میسج کرکے کسی سے کوئی زبردستی کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمارے شوبز میں جو لڑکیاں ہیں وہ کس طرح کے لباس پہنتی ہیں اور کس طرح کی گفتگو کرتی ہیں یہ میں 27 سال سے دیکھ رہا ہوں، یہ میرے لیے کچھ نیا نہیں ہے اور مجھے علم نہیں تھا کہ وہ گھر میں اکیلی ہے‘۔ 
Image
  ہرنائی کے علاقے تحصیل شاہرگ کے PMDC ایریا نمبر 160 میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ٹھیکہ دار گل محمد کی کول مائن میں مٹی کا تودہ گرنے سے پانچ کانکن کان کے اندر پھنس گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کانکن اپنی معمول کی شفٹ کے دوران کام کر رہے تھے۔ **حادثے کی تفصیلات:** مٹی کا تودہ اچانک گرنے سے پانچ کانکن پھنس گئے، جس کے نتیجے میں فوری طور پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ انسپکٹریٹ آف مائنز کی ٹیم، پی ایم ڈی سی کی ٹیم، اور کول مائن مزدوروں نے مشترکہ طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ **ریسکیو آپریشن:** ریسکیو آپریشن کی کوششوں کے نتیجے میں تین کانکنوں کو زندہ نکال لیا گیا، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ ان کانکنوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ **مزید کوششیں جاری:** دو کانکن ابھی تک کول مائن میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کی کوششیں مسلسل جاری ہیں اور جدید آلات کی مدد سے ان کانکنوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مقامی انتظامیہ بھی موقع پر موجود ہے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہی ہے۔ **حفاظتی اقدامات کی ضرورت:** اس حادثے ...

Latest PAF College Management Posts Rawalpindi 2024

Image
PAF College Rawalpindi, hyderabad, lahore, rawalpindi, faisalabad, mianwali, kharian, peshawar, gilgit, multan, karachi, quetta, muzaffarabad, sukkur, wana, gwadar, dera ismail khan, skardu, abbottabad and kurram Punjab Pakistan invites applications from eligible candidates for the post of general duty pilot as per advertisement of July 21, 2024 published in daily Jang Newspaper. Candidates with Middle etc. educational background will be preferred. Apply at PAF College latest Government jobs in Management and departments before closing date which is around October 20, 2024 or as per closing date in newspaper ad. Read complete ad online to know how to apply on latest PAF College job opportunities.

Latest Balochistan Police Management Posts Quetta 2024

Image
  Vacant posts including internship program are announced in Balochistan Police Quetta, quetta Balochistan Pakistan as per 23 July 2024 advertisement in daily Express Newspaper. Candidates with Bachelor etc. educational background will be preferred. Latest Government jobs in Balochistan Police in Management and others can be applied till 6 August 2024 or as per closing date in newspaper ad. Read complete ad online to know how to apply on latest Balochistan Police job opportunities.

کراچی سمیت 42 شہروں میں ریٹیلرز پر ماہانہ فکسڈ ٹیکس عائد

Image
ملک کے 42 شہروں میں ریٹیلرز پر ماہانہ فکسڈ ٹیکس نافذ کردیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیش جاری کردیا جس کے مطابق ریٹیلرز پر 100 روپے سے لے کر 10 ہزار روپے تک ماہانہ فکسڈ ٹیکس نافذ کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایاگیا ہےکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت 42 شہروں میں ریٹیلرز پر ماہانہ فکسڈ ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔  جنگ اور دی نیوز میں شائع خبر کے مطابق وزیر خزانہ کی منظوری سے ایف بی آر نے تاجر دوست خصوصی رولز 2024 کا اجرا کیا اور ٹیکس مشینری نے دکانوں کی مالیت کے حساب سے خوردہ فروشوں کے لیے 100 روپے سے لے کر 10 ہزار روپے ماہانہ فکسڈ ٹیکس مقرر کیا ہے۔ 

کراچی: ہاکس بے میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 2 افراد ڈوب کر ہلاک

Image
  کراچی میں ہاکس بے کے ساحل میں نہاتے ہوئے 6 افراد ڈوب گئے۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ہاکس بے میں ڈوبنے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیاجس کے تحت 4 افراد کو بچالیا گیا اور 2 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ پولیس کے مطابق لیاقت آباد سے یہ افراد پکنک منانے کیلئے ہاکس بے آئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں خاتون بھی شامل ہیں۔

ملک میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد میں اضافہ، تعداد کتنی ہوگئی؟

Image
   حالیہ ڈیجیٹل مردم شماری کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ملک میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 25 لاکھ ہوگئی ہے۔  مردم شماری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 سالوں میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد میں تقریباً 52 لاکھ کا اضافہ ہوا، 2017 میں غیرشادی شدہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 73 لاکھ تھی۔  ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ 2کروڑ 36لاکھ ہے، سندھ 95 لاکھ 86ہزار، خیبرپختونخوا66 لاکھ 72 ہزار، بلوچستان 21 لاکھ 81 ہزار جب کہ اسلام آباد میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار ہوگئی ہے۔  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں شادی شدہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 45 لاکھ ہے اور 6 برسوں میں شادی شدہ افراد کی تعداد میں ایک کروڑ 42 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔  رپورٹ کے مطابق حالیہ مردم شماری میں طلاق یافتہ اور بیوہ خواتین کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے، ملک میں طلاق یافتہ خواتین کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار ہے اور 2017 میں طلاق یافتہ خواتین کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار تھی۔ ادارہ شماریات نے 15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے ڈیٹا کی بنیاد پر رپورٹ...

لکپاس ٹنل کوئٹہ

Image
  کوئٹہ لکپاس ٹنل ایک واحد پنجاب اور کوئٹہ کیلئے گزرگاہ ہے۔ جہاں رات کو 9 بجے کے بعد سمگلروں اور بتہ خوروں کا کاروبار شروع ہوجاتا ہے۔ پھر تو ٹریفک جام جو ہوجاتا ہے تو 200 میٹر کے ٹنل کو کراس کرنے میں 1 سے آدھا گھنٹہ لگ جاتا ہے۔ پھر تو شاید ایمبولینس ہو یا عام شہری ہو۔ وی رل جاتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ سارا سارا دن یہ سمگلر حضرات انتظار میں رہتے ہے۔اور وہاں تعینات بتہ خوروں نے انہیں رات کا وقت مقرر کروایا ہوتا ہے۔ اور یہ دندہ صبح تک چلتا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق وہاں تعینات بتہ خوروں کی ایک رات کی کمائی(دو سے ڈھائی کروڑ) روپے ہیں۔ جو اوپر تک جاتا ہے۔ لکپاس ٹنل بتہ خوروی کے لحاظ سے بلوچستان کا سب سے زیادہ کمائی والی چیک پوسٹ ہے۔

افریقی ملک ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 55 افراد ہلاک

Image
  افریقی ملک ایتھو پیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں 55 افراد ہلاک ہوگئے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ مقامی حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ جنوبی علاقے گوفا میں پیش آیا، لینڈ سلائیڈنگ کے بعد 55 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آگیا تھا جس کے بعد مقامی آبادیوں سے لوگ اور پولیس اہلکار لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر پھنسے افراد کی مدد کیلئے پہنچے جس کے بعد دوسری لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی۔ حکام کے مطابق دوسری لینڈ سلائیڈنگ میں جائے حادثہ پر مدد کیلئےپہنچنے والے کئی افراد دب گئے تھے، اب تک 55 لاشیں نکال لی گئی ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

دعا کریں اللہ آپکو بھی اس قابل بنائے‘ نعمان اعجاز امبانی فیملی کی شادی کے ناقدین پر برہم

Image
اداکار نعمان اعجاز نے  ایشیا کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی  پر  تنقید کرنے والوں پر برہمی کا اظہار  کیا ہے۔ حال ہی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کو  بھارتی میڈیا پر ایشیا کی امیر ترین شادی کہا جارہا ہے، اس پرتعیش شادی میں  پرفارمنس کیلئے جہاں بالی وڈ و ہالی وڈ کی مہنگی ترین شخصیات کا انتخاب کیا گیا وہیں دنیا کے مقبول ترین  لوگ بھی اس مہنگی ترین شادی میں بطور مہمان شریک ہوئے۔

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دیدی

 کولمبو: سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بجٹ کی منظوری آئی سی سی میٹنگز کے آخری روز دی گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بجٹ پاکستان کرکٹ بورڑ اور آئی سی سی نے مل کر تیار کیا ہے۔ کولمبو میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔

ستمبر تک پاسپورٹ سے متعلق تمام مسائل کا مکمل حل ہوجائےگا: ڈی جی پاسپورٹ

Image
 اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ ستمبر تک پاسپورٹ سے متعلق تمام مسائل کا مکمل حل ہوجائےگا۔ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کی چھپائی میں تاخیرکی شکایات ہوئیں کیونکہ مشینری غیرفعال تھی، ای پاسپورٹ کی مشینری لینے کے لیے منظوری دی ہے، پاسپورٹ کی چھپائی کےلیے 6 نئے پرنٹر بھی آجائیں گے۔ ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کی چھپائی کے عمل میں تاخیر پر قابو پالیں گے، ستمبر میں پاسپورٹ سے متعلق تمام مسائل کا مکمل حل ہوجائےگا۔ ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ پاسپورٹ دفاتر میں اضافی کاؤنٹربنائے گئے ہیں، پاسپورٹ کا سسٹم 20سال پرانا تھا، 20 پرانے پرنٹر تھے جن میں سے 13 چل رہے تھے، لیمینیشن پیپرز کا مسئلہ ڈالر کی وجہ سے آرہا تھا جو حل کرلیا گیا ہے۔

کنگ چارلس کی برطانیہ کا بادشاہ بننے کی طاقت اور قابلیت سوال کے دائرے میں آتی ہے۔

Image
 ماہرین نے ابھی برطانیہ میں کنگ چارلس کی طاقت کے ساتھ ساتھ برطانیہ پر حکمرانی کرنے کی صلاحیت پر بھی سوال اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔  شاہی خاندان کے بارے میں تبصرے شاہی مبصر اور ماہر ڈینیلا ایلسر کے ذریعہ سامنے آئے ہیں۔  اس نے کے لیے اپنے حالیہ ٹکڑوں میں سے ایک کے دوران چیزوں پر وزن کیا۔  اس ٹکڑے میں اس نے کہا، "کنگ چارلس کے بارے میں اکثر طنزیہ سوال پوچھا جاتا ہے، کیا اس کے پاس کوئی حقیقی طاقت ہے؟"  "وہ کسی کو بلاک کرنے کا حکم نہیں دے سکتا، نارمنڈی کو دوبارہ لینے کی کوشش کر سکتا ہے یا یہاں تک کہ سر کیر اسٹارمر کو ہیج ہاگ کے تحفظ کو زیادہ سنجیدگی سے لینے پر مجبور کر سکتا ہے۔"  "لیکن پٹھوں کا یہ بہت ہی منطقی، ٹھوس پیمانہ شاہی خاندان اور خاص طور پر کیٹ کے وسیع تر ثقافتی نقش کو مدنظر نہیں رکھتا ہے" کیونکہ "ویلز کی شہزادی کا عالمی سطح پر ایسا اثر ہے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں تھا"۔  غیر متزلزل لوگوں کے لئے، یہ پرنس ولیم کے ساتھ اس کی شادی کے ابتدائی دنوں سے ہی درست تھا کیونکہ ماہر کے مطابق وہ ایک "بہت زیادہ بااثر مقام" سے لطف اندوز تھیں۔  اس نے یہ ب...

Imran Khan admits giving call for protest outside GHQ ahead of his May 9 arrest

Image
  RAWALPINDI: Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) founder Imran Khan has admitted that he gave a call for a protest outside the army headquarters in Rawalpindi before his arrest, Geo News reported Monday. The former prime minister made the admission while speaking to the journalists during a hearing of a case inside Adiala prisons. “I had given a call for holding a peaceful protest outside the General Headquarters (GHQ) before my arrest,” Imran Khan said, adding that police and Rangers attacked my house in Zaman Park on 14 March. "Later on March 18, the law enforcers again forcibly barged into my house," he said, adding that on the same day, the Judicial Complex witnessed shelling inside and outside its compound. The cricketer-turned-politician referred to an incident last year when, ahead of his appearance before the court of Additional Sessions Judge Zafar Iqbal, fierce clashes erupted between his supporters and security personnel. Back then, he had claimed that the government w...