کوئٹہ کے شہری احتجاج سے تنگ آگئے

 

کوئٹہ:ہر روز کے احتجاج اور دکانوں کو نقصان پہنچانے سے تنگ آکر، سریاب کی تاجر برادری کی انتظامیہ سے احتجاج ختم کرانے کی اپیل


تفصیلات کے مطابق سریاب کی تاجر برادری اور عوام الناس نے کئی دن سے راستوں اور کاروبار کی بندش پر ایس ایس پی کوئٹہ، ڈی آئ جی کوئٹہ اور وزیر داخلہ سے اپیل


 تاجر برادری اور عوام الناس کا کہنا ہے کہ خدارا ! پچھلے پانچ سے چھ دنوں سے ہمارے سریاب روڈ کے کاروبار ممکل طور پر تباہ ہوگئے ہیں ، راستوں کی بندش سے ہر کوئی پریشان ہے، اور ہر روز کچھ آوارہ لڑکے آتے ہیں اور ہماری دکانیں بند کراتے اور دکانوں کو نقصان پہنچاتے ہیں 


سریاب کی تاجر برادری اور عوام الناس کا کہنا ہے کہ اگر ہڑتال ہو تو پورا شہر میں ہڑتال ہونی چاہئے ، لیکن سریاب روڈ پر ان لوگوں کی ہر روز ہڑ تال اور روڈ بلا ک سے ہم تنگ آچکے ہیں۔


لہذا تاجر برادری اور عوام الناس مطالبہ کرتے ہیں وزیر داخلہ سے کہ انکے خلاف کارروائی کرکے احتجاج ختم کرایا جائے، یا پھر احتجاج کو پر امن رکھا جائے جس سے کسی کے کاروبار کو نقصان نہ پہنچے، تاکہ ہم لوگوں کو اپنا کاروبار کرسکیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پیرس اولمپکس

زائرین/ بس حادثہ