کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ

 

کوئٹہ، ریڈزون کے اطراف میں کنٹینر رکھ کر بھاری نفری تعینات کردی گئی، دفعہ 144 نافذ


کوئٹہ (نیوز) ضلعی انتظامیہ نے احتجاج اور ریلی کے پیش نظر ریڈ زون کے اطراف میں کنٹینر کھڑے کر کے بھاری نفری تعینات کر دی


 ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ میں دفعہ 144نافذ ہے اور کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج اور ریلی کی اجازت نہیں ہے


 تاہم اطلاعات ہیں کہ چند عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے حصول کیلئے احتجاج اور ریلی نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جو ریڈ زون کی جانب پیش قدمی کرے گئے جس کے پیش نظر ریڈ زون کے اطراف میں کنٹینر کھڑے کر کے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔


دوسری طرف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیرِ اہتمام گوادر میں 28 جولائی کو منعقد کئے جانے والی بلوچ راجی مچی کو حکومت بلوچستان نے اجازت دینے سے انکار کردیا


 جبکہ حکومت بلوچستان نے کریک ڈاؤن کا بھی اعلان کردیا' گوادر جانے والی قومی شاہراؤں اور کوئٹہ ریڈ زون کو بھی کنٹینر اور خار دار تاروں کے ذریعے سیل کردیا گیا' مکران ڈویژن کے متعدد اضلاع بشمول گوادر میں انٹرنیٹ سروس بھی ڈاؤن۔

Comments

Popular posts from this blog

کوئٹہ کے شہری احتجاج سے تنگ آگئے

پیرس اولمپکس

زائرین/ بس حادثہ