کراچی: بلوچ کالونی پل پر آئل ٹینکر کار پر آگرا، ایک شخص جاں بحق، سڑک پر تیل پھیل گیا

 

: بلوچ کالونی پل کے قریب آئل ٹینکر نے گاڑی کو کچل دیا جس سے کار سوار جاں بحق ہوگیا جب کہ سڑک پر آئل پھیل گیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔


حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 3 گھنٹے بعد کرین کی مدد سے آئل ٹینکر کو اوپر اٹھاکر گاڑی کو نکالا گیا جب کہ کار میں موجود شخص کی لاش بھی نکال لی گئی۔


حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹینکر کا انجن الگ ہونےکی وجہ سے ہوا، ٹینکر میں مٹی کا تیل ہے، تیل خالی کیے بغیر ٹینکر کی منتقلی سے حادثے کا خدشہ ہے، حادثے کے بعد ٹینکر سے تیل کا اخراج جاری رہا جس کے سبب بلوچ کالونی پل کے دونوں ٹریک کی روانی کو بند کردیا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کوئٹہ کے شہری احتجاج سے تنگ آگئے

پیرس اولمپکس

زائرین/ بس حادثہ