ڈاکٹر نے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے‘، خاتون سے آدھی رات کو ملاقات کے سوال پر خلیل الرحمان قمر کا جواب
پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے آدھی رات کو خاتون سے ملاقات سے متعلق کہا ہے کہ انہیں ڈاکٹر نے 5 سال کے لیے دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے۔
لاہور میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا میں نے میسج کرکے کسی سے کوئی زبردستی کی کوشش نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمارے شوبز میں جو لڑکیاں ہیں وہ کس طرح کے لباس پہنتی ہیں اور کس طرح کی گفتگو کرتی ہیں یہ میں 27 سال سے دیکھ رہا ہوں، یہ میرے لیے کچھ نیا نہیں ہے اور مجھے علم نہیں تھا کہ وہ گھر میں اکیلی ہے‘۔

Comments
Post a Comment