دعا کریں اللہ آپکو بھی اس قابل بنائے‘ نعمان اعجاز امبانی فیملی کی شادی کے ناقدین پر برہم
اداکار نعمان اعجاز نے ایشیا کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی پر تنقید کرنے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کو بھارتی میڈیا پر ایشیا کی امیر ترین شادی کہا جارہا ہے، اس پرتعیش شادی میں پرفارمنس کیلئے جہاں بالی وڈ و ہالی وڈ کی مہنگی ترین شخصیات کا انتخاب کیا گیا وہیں دنیا کے مقبول ترین لوگ بھی اس مہنگی ترین شادی میں بطور مہمان شریک ہوئے۔

Comments
Post a Comment