لورالائی ؛ پنجاب ملتان سے کوئٹہ آنے والی سپر میختر ڈائیو کو شینواری ہوٹل کے ساتھ خطرناک حادثہ پیش آیا، حادثہ میں 3 خواتین جاں بحق ، 16 افراد زخمی ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
کوئٹہ:ہر روز کے احتجاج اور دکانوں کو نقصان پہنچانے سے تنگ آکر، سریاب کی تاجر برادری کی انتظامیہ سے احتجاج ختم کرانے کی اپیل تفصیلات کے مطابق سریاب کی تاجر برادری اور عوام الناس نے کئی دن سے راستوں اور کاروبار کی بندش پر ایس ایس پی کوئٹہ، ڈی آئ جی کوئٹہ اور وزیر داخلہ سے اپیل تاجر برادری اور عوام الناس کا کہنا ہے کہ خدارا ! پچھلے پانچ سے چھ دنوں سے ہمارے سریاب روڈ کے کاروبار ممکل طور پر تباہ ہوگئے ہیں ، راستوں کی بندش سے ہر کوئی پریشان ہے، اور ہر روز کچھ آوارہ لڑکے آتے ہیں اور ہماری دکانیں بند کراتے اور دکانوں کو نقصان پہنچاتے ہیں سریاب کی تاجر برادری اور عوام الناس کا کہنا ہے کہ اگر ہڑتال ہو تو پورا شہر میں ہڑتال ہونی چاہئے ، لیکن سریاب روڈ پر ان لوگوں کی ہر روز ہڑ تال اور روڈ بلا ک سے ہم تنگ آچکے ہیں۔ لہذا تاجر برادری اور عوام الناس مطالبہ کرتے ہیں وزیر داخلہ سے کہ انکے خلاف کارروائی کرکے احتجاج ختم کرایا جائے، یا پھر احتجاج کو پر امن رکھا جائے جس سے کسی کے کاروبار کو نقصان نہ پہنچے، تاکہ ہم لوگوں کو اپنا کاروبار کرسکیں۔
اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب کے دوران دریائے سین میں شادی کی انگوٹھی گرانے پر اولمپک چیمپئن ہائی جمپر کو بیوی سے معافی مانگنا پڑ گئی۔ اٹلی کے اولمپک چیمپئن ہائی جمپر گیانمارکو ٹمبیری پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں اپنے ملک کا جھنڈا تھامنے والوں میں سے ایک تھے۔ تقریب کا انعقاد دریائے سین میں ہوا اور ایتھلیٹس کشتیوں میں سوار تھے کہ اس دوران اولمپک چیمپئن سے شادی کی انگوٹھی گر گئی جس پر چیمپئن کو بیوی سے معافی مانگنا پڑ گئی۔ پیرس اولمپکس: اٹلی کے اولمپک چیمپئن کو بیوی سے معافی کیوں مانگنا پڑ گئی؟ فوٹو: سوشل میڈیا پیرس اولمپکس: اٹلی کے اولمپک چیمپئن کو بیوی سے معافی کیوں مانگنا پڑ گئی؟ فوٹو: سوشل میڈیا میڈیا رپورٹ کے مطابق اطالوی اسٹار نے سوشل میڈیا پر اپنی بیوی سے معافی مانگی اور تفصیلی پیغام میں لکھا کہ معذرت، ایک تو پانی بہت زیادہ تھا، میرا وزن بھی خاصا کم ہوا، جذبہ بھی بس سے باہر تھا، اس دوران یہ سب ہوا۔ ہائی جمپر نے کہا کہ میں نے انگوٹھی کو کشتی پر گرتے دیکھا اور اس کے بعد غائب ہو گئی، میرے خیال میں انگوٹھی کے گم ہونے کی اس سے اچھی جگہ کوئی اور نہیں ہو سکتی، یہ انگوٹھی اب ہم...
اولمپکس میں پاکستانی شوٹرز کا امتحان آج سے شروع ہوگا، دن 1 بجکر 30 منٹ پر گلفام جوزف 10 میٹر ائیر پسٹل جبکہ سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ پر کشمالہ طلعت ویمن 10 میٹر ائیر پسٹل میں ایکشن میں ہوں گی۔ دوسری جانب پیرس اولمپکس میں شریک پاکستانی دستے کے اعزاز میں پاکستانی سفارت خانے میں تقریب منعقد کی گئی جہاں وفاقی وزیر آئی پی سی رانا ثنا اللہ بھی مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب میں پاکستانی ایتھلیٹس ارشد ندیم، فائقہ ریاض، احمد درانی اور جہاں آرا نبی نے شرکت کی۔
Comments
Post a Comment