آپریشن کے پیسے بل میں جمع کرانے پر دلبرداشتہ ہوکر نالے میں کودنے والی خاتون کی لاش مل گئی


گجرانوالہ میں آپریشن کے پیسے بل میں جمع کرانے پر دلبرداشتہ ہوکر نالےمیں کودنے والی خاتون کی لاش مل گئی۔

گجرانوالہ میں آپریشن کے پیسے بجلی کے بل میں جمع کرانے پر مریضہ دلبرداشتہ ہوگئی اور نالے میں چھلانگ لگادی تھی جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن گزشتہ روز سے جاری تھا۔


گجرانوالہ: آپریشن کے پیسے بجلی بل میں جمع کرانے پر مریضہ دلبرداشتہ، نالے میں چھلانگ لگادی

مذکورہ واقعہ شہر کے مکی روڈ پر پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی تھی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے بیٹی نے بچانے کی کوشش کی لیکن والدہ نالے میں کود گئیں۔

خاتون کے بیٹے عثمان کا کہنا تھا کہ جولائی کا بجلی کا بل 10 ہزار روپے آیا اور والدہ کے ہرنیہ کے آپریشن کے لیے جمع رقم سے بل جمع کرانا پڑا۔

بیٹے نے بتایاکہ پیسے بجلی بل میں خرچ ہونے پر والدہ دلبرداشتہ تھیں اور نالے میں چھلانگ لگا دی۔ 

Comments

Popular posts from this blog

کوئٹہ کے شہری احتجاج سے تنگ آگئے

پیرس اولمپکس

زائرین/ بس حادثہ